یونان کو رفال کے ابتدائی یونٹس کی فراہمی

یونان کو رفال کے ابتدائی یونٹس کی فراہمی

آج فرانس میں اسٹریا پر موجود ایئر بیس پر یونان کے وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف کو پہلا رفال فائٹر جیٹ ہینڈ اوور کیا گیا۔ واضح رہے کہ یونان کی ایئر فورس جسکو ہیلنک ایئر فورس کہا جاتا ہے۔ فرنچ ساختہ لڑاکا طیاروں کی پرانی یوزر ہے۔ فرنچ کمپنی ڈیسالٹ نے پہلی مرتبہ اپنا میراج ایف ون طیارہ 1970sمیں ڈلیور کیا، اسکے بعد میراج 2000 اور میراج 2000-5 طیارے ہیلنک ایئر فورس کو فراہم کیے گئے۔ یونان ترکی خلاف اپنی فورسز کو اپ گریڈ کررہا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان بحیر ہ روم کے زیر آب قدرتی وسائل پر کشیدگی پائی جاتی ہے۔ اس سال کے شروع میں یونان کی پارلیمنٹ نے تین ارب ڈالر کی لاگت سے فرانس سے اٹھارہ رفال طیاروں کی خریداری کی منظوری دی تھی۔ اس تین ارب ڈالر ز کی ڈیل میں فرانس چھ نئے اور بارہ استعمال شدہ رفال فائٹر جیٹس یونان کو فراہم کریگا۔ ڈیل کے تحت فرانس پہلے چھ طیارے اس سال کے آخر تک یونان کوڈلیور کردیگا۔ حالیہ طیارہ اور ہیلنک ایئر فورس کے پائلٹس ابھی مزید تربیت کے لیے مزید دو سے تین ہفتے فرانس میں ہی رہیں گے۔ واضح رہے کہ ترکی کے خلاف اپنی پاور پروجیکشن اور عسکری طاقت کو اپ گریڈ کرنیکی غرض سے یونان ان رفال طیاروں کے علاوہ اپنے ایف 16 طیاروں کو امریکی مدد سے بلاک 70 سٹینڈرڈ پر اپ گریڈ بھی کررہاہے۔ ادھر ترکی یونان کے ان اقدامات سے بخوبی آگاہ ہے اور قطر کے ساتھ معاہدے تحت قطری ایئر فورس کے رفال فائٹر جیٹس کو ترکی میں ڈپلائے کرنیکی اطلاعات چند دن پہلے ہی سننے کو ملی تھیں۔ گزشتہ ماہ ترک ایئر فورس اور پاکستانی ایئر فورس نے قطری ایئر فورس کے رفال کے ساتھ ٹریننگ منعقد کی، جس سے شریک ممالک کو دوسرے ایئر کرافٹ کی صلاحیتوں کو جانچنے اور انکے خلاف ٹیکٹکس ڈویلپمنٹ میں مددملے گی۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!