امریکہ افغانستان مزید فوجی بھیجے گا
پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے بتایا ہے کہ کابل میں انخلا آپریشن کے لیے مزید 1000امریکی فوجی روانہ کیے جائیں گے۔ترجمان نے اپنے بیان میں کابل سے امریکی فوج کے انخلا پرروشنی ڈالی اور بتایا کہ کابل میں امریکیوں اور امریکی نواز افغانیوں کے انخلا کے مقصد کے لیے مزید ایک ہزار فوجی روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جان کربی نے کہا کہ امریکی حکومت کی طرف سے انخلا کے لیے اضافی فوجیوں کی تعداد چھ ہزار ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان فروری 2020میں ہوئے امن معاہدے کے تحت عالمی افواج کا ملک سے انخلا شروع کیا گیا تھا۔اور جس وقت یہ پراسس شروع ہوا اسوقت ٹوٹل امریکی فورسز کی تعداد موجود چھ ہزار سے بھی کم تھی۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.