امریکہ-کی-ایران-کو-دھمکی

امریکہ کی ایران کو دھمکی

امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کو، اسرائیلی کمپنی کے ٹرانسپورٹر بحری جہاز پر حملے کا، مشترکہ جواب دیا جائے گا۔امریکہ کے وزیرِ خارجہ انتھونی بلنکن نے پریس میں کہا ہے کہ ایران ایک طویل عرصے سے بحری نقل و حمل سمیت متعدد معاملات میں غیر ذمہ دارانہ کاروائیاں کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔بلنکن نے کہا ہے کہ ہم برطانیہ، اسرائیل ، رومانیہ اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور ایران کو ایک مشترکہ جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ تنزانیہ سے متحدہ عرب امارات کی طرف سفر کرنیوالے اسرائیلی کمپنی کے بحری جہاز کو 30 جولائی کو نشانہ بنایا گیاتھا۔ حملے میں جہاز کے عملے کے 2 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔حملے کے بعد اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے دنیا سے “ایران کو روکنے کی” اپیل کی تھی۔تاہم ایران نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔ اور کہا تھا کہ اس کے اس حملے سے کوئی تعلق نہیں۔۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!