فرار ہونیوالے افغان پائیلٹس
امریکہ کے تربیت یافتہ افغان ایئر فورس کے وہ پائیلٹس جو طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے ساتھ ازبکستان فرار ہوگئے تھے۔ انھوں نے طالبان کی ریکوئسٹ پر افغانستان واپس لوٹنے سے انکا ر کردیا ہے۔ ازبکستان میں ان پائیلٹس کو ایک کیمپ میں رکھا گیا ہے۔ جہاں سے یہ گروپس کی صورت میں اب متحدہ عرب امارات جانیکی تیاریوں میں ہے، جہاں سے یہ ممکنہ طور پر کہیں اور منتقل ہونگے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ ٹوٹل 46 سپر ٹوکینو طیاروں اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز جو یہ پائیلٹ ازبکستان لے کرپہنچے تھے انکا کیا بنے گا۔ ازبکستان میں سٹی آف ترمز میں موجود کیمپ میں رہنے والے پائیلٹس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ وہاں پر خود کو قیدیوں کی طرح سمجھ رہے ہیں اور انکو مناسب خوراک اور ادویا ت بھی فراہم نہیں کی جارہیں۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.