چین کی نیوی امریکہ کے قریب پہنچ گئی
امریکی محکمہ دفاع سے منسلک ایک ویب سائٹ نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں چائنیز نیوی کی سب سے پاورفل شپ بین الاقوامی پانیوں میں الاسکا کے قریب سے گزری ۔ جو چانیز نیوی کی صلاحیت کی عکاس ہے۔ تاہم کچھ دیر بعد اس آرٹیکل کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔ چائنیز میڈیا سورسز کے مطابق اگر یہ خبر درست ہے تو ممکنہ طور پر یہ چائنیز نیوی کی فار سی ٹریننگ کا حصہ ہوگی جو اس نے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے کچھ عرصہ پہلے شروع کررکھی ہے۔ اس سے پہلے جاپان کی میری ٹائم فورس نے چوبیس اگست کو چائنیز نیوی کے ایک فلوٹیلا کو دیکھا تھا جس میں چار شپس موجود تھیں ، اس میں سے ایک ٹائپ 55 ڈسٹرائور ، ایک ٹائپ 52 ڈی ڈسٹرائور اور ایک ٹائپ 903 سپلائی شپ اور ایک سرویلینس شپ شامل تھی۔
Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.