پاکستان کا میزائل تجربہ

پاکستان کا میزائل تجربہ

پاکستان کی آرمی سٹریٹیجک فورس کمانڈ نے کل زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب تربیتی لانچ کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے تکنیکی پیرامیٹرز کی دوبارہ توثیق کرنے کے علاوہ آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا تھا۔ا س میزائل کا اس سال یہ دوسرا تجربہ ہے اس سے پہلے اسکو تین فروری کو ٹیسٹ فائر کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ غزنوی ایک شارٹ رینج بیلسٹک میزائل ہے جس پر کام کا آغاز اسی کی دہائی کے اینڈ پر شروع کیا گیا تھا۔ اسکا پہلا اناونسڈ تجربہ مئی 2002 میں کیا گیا جبکہ اسکو 2004 میں اپریشنل کیا گیا۔ اسکی سپیڈ ماک فائیو پلس بتائی گئی ہے جو کہ ہائپر سانک کیٹگری میں شمار ہوتی ہے۔ حالیہ تجربے میں اسکی رینج 290 کلومیٹر اور وار ہیڈ سات سو کلوگرام وزنی بتایا گیا ہے۔ ۔

Stay connected with us for the latest updates. Follow us on Facebook and Twitter.

error: Content is protected!!